4 اگست، 2023، 10:41 AM

پاکستانی وزیراعظم کی صدر رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت

پاکستانی وزیراعظم کی صدر رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت

ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ الیکشن کے بعد ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے۔

مہر نیوز کے خصوصی نمائندے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی اور اقتصاد سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے مختلف سطح کے وفود کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، امنیتی اور سرحدی معاملات سمیت بینکنگ اور گیس پائپ لائن کے حوالے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ نے ان معاہدوں پر عملدرامد کے لئے تہران کے عزم اور ارادے سے آگاہ کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی قوانین کے تحت اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانی وزیراعظم نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایرانی صدر کے میزبان ہوں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عام انتخابات کے بعد ایرانی صدر پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان سمیت دیگر علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1918221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha